
اصلاح معاشرہ فاؤنڈیشن
"اصلاح معاشرہ فاؤنڈیشن" اور "ادارہ اصلاح معاشرہ" ایک ہی تنظیم کے نام ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی جگہ استعمال ہوتے ہیں۔

ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے اسکول اور کالج قائم کرنا، چلانا، معاونت کرنا اور ان کا انتظام کرنا، جو دیہی اور شہری علاقوں میں معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو مفت یا سبسڈی والی فیس پر تعلیم فراہم کریں اور جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن (DRE) کی پیشگی اجازت کے بغیر مدرسے کی حیثیت سے نہیں چلائے جائیں گے اور نہ ہی ڈگری دینے والے ادارے کے طور پر کام کریں گے۔
ہمارے مقاصد
✦پیغامِ قرآن و سنت کے ذریعے فروغِ دین اور اشاعتِ دین متین
✦دیہی اور شہری علاقوں میں غریب طبقے کو مفت اور سستی دینی و عصری تعلیم کی فراہمی
✦افراد کی فکری، علمی اور اخلاقی تربیت، خاص طور پر نوجوانوں پر خصوصی توجہ
✦معاشرے میں موجود دینی بیزاری، بے راہ روی، فحاشی اور عریانی کے خلاف جدوجہد
✦تعلیم اور فکری بیداری کے ذریعے انتہا پسندی، نفرت انگیزی اور تعصبات کا خاتمہ
ادارہ اصلاح معاشرہ کے شعبہ جات
ادارہ اصلاح معاشرہ کا وسیع ترین نیٹ ورک جس کے تحت ملک گیر تبلیغی سرگرمیاں جاری ہیں دنیا بھر میں دین کا پیغام پہنچا رہا ہے اس کے علاوہ اور بھی کئی شعبہ جات ادارہ کا حصہ ہے ادارہ اصلاح معاشرہ تعمیر کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور ادارہ اصلاح معاشرہ کا ماہانہ خرچ بھی لاکھوں میں ہے۔ ادارہ اصلاح معاشرہ کی معاونت میں مدارس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد لاکھوں میں ہے اور آئندہ سال طلباء کی تعداد میں انشاء اللہ بفضل تعالی مزید اضافہ ہوگا
ادارہ اصلاح معاشرہ کے شعبہ جات میں
شعبہ تعلیم و تربیت
1300 سے زائد طلبہ و طالبات کی دینی و عصری تعلیم کا انتظام
شعبہ وعظ و تبلیغ
ملک بھر میں دینی تعلیمات کا فروغ اور اصلاحِ معاشرہ
مرکز اصلاح معاشرہ کی تعمیر
5 کنال اراضی پر جدید تعلیمی بلاک کی تعمیر
دکھی انسانیت کی خدمت
غریبوں اور مستحقین کی مالی و طبی امداد
تصنیف و تالیف
دینی کتب، رسائل اور تحقیقی مواد کی اشاعت
ایک عظیم روحانی خانقاہ
سلسلہ عالیہ قادریہ کی روحانی تعلیمات کا مرکز
سوشل میڈیا خدمات
دنیا بھر میں دینی پیغام کی ترسیل
تاج الشریعہ بلاک کا افتتاح
ادارہ اصلاح معاشرہ کی زیر معاونت مدرسے میں طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے تاج الشریعہ بلاک کے افتتاح کا پروگرام۔
تصویری گیلری
بروشر 2025
بانی و مہتمم

نام
محمد اجمل رضا قادری
اساتذہ کرام
- ●حضور صدرالعلماء مفتی محمّد تحسین رضاخاں رحمتہ الله علیہ
- ●مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی صاحب مَدَّ ظِلُّہُ العالی
- ●پیر سید مراتب علی شاہ صاحب رحمتہ الله علیہ
- ●شیخ الحدیث مفتی محمّد فیض احمداویسی صاحب رحمتہ الله علیہ
اجازت و خلافت
حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری الاظہری رحمتہ اللّه علیہ






